حدیث نمبر: 13546
١٣٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن يزيد (بن) (١) يزيد بن جابر قال: سألت (مجاهدًا) (٢) عن المحرم يواقع امرأته، فقال: كان ذلك على عهد عمر بن الخطاب، فقال: يقضيان حجهما، واللَّه أعلم بحجهما، (ثم) (٣) يرجعان حلالا كل واحد منهما لصاحبه، فإذا كان من قابل حجا (وأهديا) (٤) (وتفرقا) (٥) من المكان الذي (أصابها) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یزید بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں بھی ایسا ہوا تھا، آپ نے فرمایا تھا وہ دونوں حج کی قضاء کریں گے اللہ تعالیٰ ہی ان دونوں کے حج کو زیادہ جانتا ہے پھر وہ دونوں احرام کھول کر واپس لوٹ جائیں گے، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے حلال ہونے کا سبب ہے، جب اگلا سال آئے تو وہ دونوں حج کریں اور قربانی کریں اور جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا تھا اس جگہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہوجائیں (اور اپنا حج مکمل کریں) ۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ص، ن]: (عن).
(٢) سقط من: [ب، ص، ن].
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [ز]: (وهديا).
(٥) في [أ، ب، ن]: (ويفرقا).
(٦) في [أ، ب، ن]: (أصابهما).
(٧) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13546
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13546، ترقيم محمد عوامة 13244)