مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(في) الرجل إذا أهل بعمرة فأحصر باب: کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھے اور وہ پھر محصور ہو جائے
حدیث نمبر: 13545
١٣٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حنظلة عن طاوس في المحرم (بعمرة) (١) اعترض له، قال: يبعث بهدي، ثم يحسب كم يسير، ثم يحتاط بأيام ثم يحل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو عمرہ کا احرام باندھے پھر اس کو کوئی عارضہ لاحق ہوجائے تو ھدی بھیج دے اور اندازہ کرے کہ ہدی کتنے دن میں پہنچ جائے گی اتنے دن ٹھہرا رہے اور پھر احرام کھول دے۔
حواشی
(١) في [ن]: (لعمرة).