مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13540
باب: کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے؟
في الرجل يهل بالحج فيحصر ما عليه
١٣٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن ابن عون قال: كان محمد يقول: إذا (فرض) (١) الرجل الحج (فأصابه) (٢) حصر، فإنه يبعث بهديه، فإذا بلغ الهدي محله (حل) (٣) من أشياء وحرم (من أخرى) (٤)، فإذا كان عام قابل (هل) (٥) بالحج والعمرة، فإن جمع بينهما فعليه الهدي، وإن شاء أقام حتى يبرأ، فيمضي من وجهه، فيطوف بالبيت، (فتكفي) (٦) (عنه) (٧) العمرة وعليه الحج من قابل.محمد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے اوپر حج لازم کرلے پھر وہ محصور ہوجائے تو ھدی کا جانور بھیجے گا، پھر جب قربانی کا جانور اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ کچھ اشیاء سے حلال ہوجائے گا، اور کچھ سے محرم رہے گا، پھر جب آئندہ سال آئے تو وہ حج وعمرہ دونوں کا احرام باندھے گا، اور اگر دونوں کو جمع کرے تو اس پر قربانی بھی ہے، اور اگر وہ چاہے تو جب محصور ہو تو کچھ انتظار کرے پھر جب محصور ہونا ختم ہوجائے تو بیت اللہ جا کر طواف کرے، یہ عمرہ اس کی طرف سے کافی ہوگا، اور آئندہ سال اس پر حج ہے۔