مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13530
باب: کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے؟
في الرجل يهل بالحج فيحصر ما عليه
حدیث نمبر: 13530
١٣٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد وابن علية عن حجاج (بن) (١) أبي عثمان عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة عن الحجاج بن عمرو الأنصاري قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من حج فكُسِرَ أو عرج أحلَّ وعليه الحج". فذكرت ذلك لأبي هريرة وابن عباس، فقالا: صدق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج بن عمرو الانصاری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جو شخص حج کا ارادہ کرے (اور احرام باندھ لے) پھر اس کی ٹانگ وغیرہ ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہوجائے تو وہ احرام کھول دے اس پر حج کی قضاء ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے اس حدیث کا ذکر کیا تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔
حواشی
(١) وفي [ف]: (عن)، وحجاج بن أبي عثمان هو الصواف.