مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يعتمر بعد الحج باب: جن حضرات نے حج کے بعد عمرہ کرنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 13485
١٣٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن عطاء وطاوس و (مجاهد) (١) أنهم كرهوا العمرة بعد الحج، (و) (٢) قالوا: لا يجزئ ولا (يفي) (٣)، وقالوا: الطواف بالبيت والصلاة أفضل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد حج کے بعد (انہی دنوں میں) عمرہ کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور فرماتے تھے یہ تیرے لیے کافی اور پورا نہیں ہوگا اور یہ بھی فرماتے تھے کہ بیت اللہ کا طواف کرنا اور نماز پڑھنا اس سے افضل ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (مجاهم).
(٢) سقط من: [أ، ب، ن].
(٣) في [ن]: (هي).