حدیث نمبر: 13476
١٣٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: سئل (عمر) (١) عن العمرة بعد الحج فقال: هي خير من لا شيء (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے۔ حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا مشقت اور نفقہ کی بقدر ہے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ ذرہ برابر نیکی سے بہتر ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن]: (عمر).
(٢) منقطع، ضعيف؛ ليث ضعيف، ومجاهد لم يدرك عمر.