مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص في الصوم ولم ير عليه (هديا) باب: جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
حدیث نمبر: 13449
١٣٤٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة أو (عن) (١) عمرة عن عائشة (قالت) (٢): كانت ترخص للمتمتع أن يصوم أيام التشريق إذا لم (يصم) (٣) العشر (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا تمتع کرنے والے کو گنجائش دیتی ہیں کہ اگر وہ دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکے تو ایام تشریق میں روزے رکھ لے۔
حواشی
(١) زيادة من [ص].
(٢) سقطت من: [ز].
(٣) في [جـ، ص]: (يعتمر).