مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الصفرة في البزاق فيها وضوء أم لا؟ باب: تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوتا ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 1341
١٣٤١ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن: أنه كان لا يرى الصفرة شيئا، إلا أن يكون دما (عبيطًا) (١)، يعني في البزاق.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو تھوکے اور اس کی تھوک میں زردی ہو فرماتے تھے کہ اس وقت تک اس کا وضو نہ ٹوٹے گا جب تک خالص تازہ خون نہ آئے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (غليظًا).