مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13400
باب: کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
في الرجل يريد العمرة وهو بمكة: من أين يعتمر؟
حدیث نمبر: 13400
١٣٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص بن غياث عن همام قال: سئل الحسن عن رجل قدم مكة معتمرًا، ثم أراد أن يحج عن أمه، فقال: يخرج إلى وقته.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص مکہ میں عمرہ کرنے آیا پھر اس نے اپنی والدہ کی طرف سے حج کا ارادہ کیا (تو احرام کہاں سے باندھے ؟ ) آپ نے فرمایا وہ میقات جائے وہاں سے باندھے۔