مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يريد العمرة وهو بمكة: من أين يعتمر؟ باب: کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
حدیث نمبر: 13391
١٣٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) ابن أوس عن (عبد الرحمن) (٢) بن أبي بكر أن رسول اللَّه ومن أمره أن يردف عائشة، فيعمرها من التنعيم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ جاؤں اور مقام تنعیم سے ان کو عمرہ کرواؤں۔
حواشی
(١) زيادة من مصادر التخريج.
(٢) في [ن]: (عبد اللَّه).