مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحج يبدأ بمكة (أو بالمدينة) باب: حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
حدیث نمبر: 13342
١٣٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن إسرائيل عن (ثوير) (١) عن أبيه قال: خرجت مع علقمة والأسود وعمرو بن ميمون فبدؤوا بالمدينة قبل مكة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ، حضرت اسود اور حضرت عمرو بن میمون کے ساتھ حج کے لیے نکلا، انہوں نے مکہ سے پہلے مدینہ سے حج کی ابتداء کی۔
حواشی
(١) في [جـ، ص، ز]: (نوير)، وفي [ن]: (ثور).