مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13341
باب: حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
في الرجل يحج يبدأ بمكة (أو بالمدينة)
حدیث نمبر: 13341
١٣٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن الزبرقان قال: كنا بمكة فأردنا أن نأتي المدينة، فذكرنا ذلك لسعيد بن جبير، فقال: (لطواف) (١) واحد بهذا البيت أحب إليّ من إتيان (المدينة) (٢) ثماني مرات.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان کہتے ہیں کہ ہم مکہ میں تھے اور ہم نے چاہا کہ ہم مدینہ آجائیں پھر ہم نے اپنے ارادے کا ذکر حضرت سعید بن جبیر سے کیا، آپ نے فرمایا : بیت اللہ کا ایک دفعہ طواف کرنا میرے نزدیک آٹھ بار مدینہ آنے سے بھی بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (للطوف)، وفي [ص]: (طواف).
(٢) سقط من: [ن، ف].