مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13236
باب: جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
من قال: (يجزئ) المتمتع أن يشارك في دم ومن كرهه
حدیث نمبر: 13236
١٣٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن القوم (يشتركون) (١) في الهدي، فكرها ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے کئی لوگوں کے ایک ہدی میں شریک ہونے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے اس کو ناپسند فرمایا۔
حواشی
(١) في [ن]: (مشتركون).