مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: (يجزئ) المتمتع أن يشارك في دم ومن كرهه باب: جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 13234
١٣٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: يشترك (المحصورون) (١) والمتمتعون في البدنة عن سبعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محصورین (جو حج پر جانے سے روک دیئے گئے ہوں) اور تمتع کرنے والے سات اشخاص کی طرف سے ایک اونٹ کافی ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: (المحصرون).