مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(ما) استيسر من الهدي باب: مَاسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْی کی مراد میں مختلف اقوال
حدیث نمبر: 13216
١٣٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم قال: سمعت الزهري وسئل عن ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾، فقال: كان ابن عمر يقول: من الإبل والبقر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے دریافت کیا گیا کہ { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے گائے اور اونٹ مراد ہے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے بکری مراد ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك ابن عمر.