مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يمسك عما يمسك (عنه) المحرم باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
حدیث نمبر: 13153
١٣١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: إذا بعث الرجل بالهدي أمر الذي يبعث به معه أن يقلد يوم كذا وكذا من ذلك اليوم، ثم يمسك عن (أشياء) (١) مما يمسك عنها المحرم.مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی کے ہاتھ ھدی کا جانور بھیجے تو وہ اس کو کہہ دے کہ فلان دن فلان وقت اس کو قلادہ باندھے، پھر اس دن وہ ان تمام چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم حالت احرام میں کرتا ہے۔
حواشی
(١) في [ن]: (النساء).