مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13149
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
من كان يمسك عما يمسك (عنه) المحرم
حدیث نمبر: 13149
١٣١٤٩ - قال جعفر: (يواعدهم) (١) يومًا فإذا كان ذلك اليوم الذي يواعدهم أن يشعر أمسك عما يمسك عنه المحرم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھ ھدی بھیج رہا ہے ان سے ایک دن مقرر کر کے وعدہ لے لے، پھر جب وہ دن آجائے جس دن (ھدی کا) اشعار کرنے کا ان سے وعدہ ہوا تھا تو وہ ان سب چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم کرتا ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (تواعدهم)، وفي [جـ]: (مواعدهم).