مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يبعث بهديه ويقيم (أ) يجب عليه الإحرام أم لا؟ باب: کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا؟
حدیث نمبر: 13143
١٣١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: من بعث بهديه فإنه لا يمسك عن شيء مما يمسك (عنه) (١) المحرم إلا ليلة جمع، فإنه يمسك عن النساء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص ھدی کا جانور بھیج دے وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرے گا جن سے محرم کرتا ہے، صرف مزدلفہ کی رات میں بیوی سے دور رہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عند)، وفي [ف]: (عن).