مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يقلد أو يجلل أو يشعر وهو يريد الإحرام باب: جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
حدیث نمبر: 13129
١٣١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن فضيل عن حصين عن الشعبي قال: رأيت رجلًا بالقادسية قد قلد هدية وعليه (قباؤة وعمامته) (١) فأمرته أن ينزع عمامته وقال: إن الرجل إذا قلد أو جلل فقد أحرم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے قادسیہ میں ایک شخص کو دیکھا اس نے ھدیہ قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے اور خود قباء پہنی ہے اور عمامہ باندھا ہوا ہے، انہوں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنا عمامہ اتار دے، کیونکہ جب کوئی شخص ھدی پر قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوجاتا ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ن]: (قباءة وعمامة).