مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في بول الصبي الصغير يصيب الثوب باب: چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
حدیث نمبر: 1309
١٣٠٩ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: الصبي ما لم يأكل الطعام، (تغسل) (٢) ثوبك من بوله، (وسلحه) (٣) -أيضا- قال: ارشش عليه الماء، أو اصبب عليه، قلت: فالصبي يلعق قبل أن يأكل الطعام من السمن والعسل، وذلك طعام؟ قال: ارشش عليه، أو اصبب عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ اگر بچہ کھانا نہ کھاتا ہو تو کیا اس کے پیشاب یا پاخانے سے آپ اپنے کپڑے دھوئیں گے ؟ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو یا بہا لو۔ میں نے عرض کیا کہ بچے کو کھانا شروع کرنے سے پہلے گھی یا شہد چٹایا جاتا ہے کیا یہ کھانا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں دھو لو یا پانی چھڑک لو۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (بكير).
(٢) في [د، هـ]: (يغسل).
(٣) في حاشية [جـ]: (سلح وسلاح النجو: وهو ما خرج من البطن).