مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1307
باب: چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
في بول الصبي الصغير يصيب الثوب
حدیث نمبر: 1307
١٣٠٧ - حدثنا وكيع عن واقد عن عطاء قال: قال له رجل: يحمل أحدنا الصبي، فيصيبه من أذاه، قال إن كان طعم؛ غسل، وإن لم يكن طعم صب عليه الماء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے ایک آدمی نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بچے کو اٹھاتا ہے تو اس کی گندگی اسے لگ جاتی ہے۔ حضرت عطاء نے فرمایا کہ اگر بچہ کھانا کھاتا ہو تو اسے دھویا جائے گا اور اگر نہ کھاتا ہو تو اس پر پانی بہایا جائے گا۔