مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13057

باب: کوئی شخص نذر مانے کہ اس پر اونٹ ہے

في الرجل يجعل عليه بدنة

حدیث نمبر: 13057
١٣٠٥٧ - حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن عبد اللَّه الأنصاري أن رجلًا نذر أن ينحر بدنة، فأتى عبد اللَّه بن محمد بن علي، فقال: (البدن) (١) من الإبل ولا ينحر إلا بمكة، إلا إن نوى منحرًا فحيث نوى، فإن لم يجد فسبع من الغنم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن عبد اللہ انصاری سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ اونٹ ذبح کرے گا، وہ حضرت عبد اللہ بن محمد بن علی رحمہ اللہ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا : بدنۃ اونٹ میں سے ہے اور اس کو مکہ میں ذبح کیا جائے، البتہ اگر کہیں اور نیت کی تو وہاں ذبح کیا جائے گا جہاں نیت کی اور اگر وہ نہ پائے تو سات بکریاں کرلے۔

حواشی
(١) في [ص]: (النذر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 13057
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 12779»