مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13052
باب: غلام آزاد کرنے کا اجر
في ثواب العتق
١٣٠٥٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: (يا كعب بن ⦗٣٩٢⦘ مرة) (١)، حدثنا عن رسول اللَّه ﷺ (واحذر) (٢)، قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من أعتق امرءًا مسلمًا كان فكاكه من النار، يجزئ كل عظم منه (عظمًا) (٣) منه، ومن أعتق امرأتين مسلمتين كانتا فكاكه من النار، يجزئ (بكل عظمين) (٤) (منها) (٥) عظم منه" (٦).حضرت شرحبیل بن السمط فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا : اے کعب بن مرہ ! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں اور (بیان کرنے میں) احتیاط کریں، آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کرے تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، اس آزاد ہونے والے کی ہر ہڈی اس کی ہر ہڈی کی طرف سے کافی ہوجائے گی، اور جو دو مسلمان باندیوں کو آزاد کرے تو وہ دونوں اس کے لیے آگ سے بچاؤ اور ڈھال ہیں، ان دونوں کی دو ہڈیاں اس کی ایک ہڈی کی طرف سے کافی ہوجائیں گی۔