١٣٠٥٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: (يا كعب بن ⦗٣٩٢⦘ مرة) (١)، حدثنا عن رسول اللَّه ﷺ (واحذر) (٢)، قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من أعتق امرءًا مسلمًا كان فكاكه من النار، يجزئ كل عظم منه (عظمًا) (٣) منه، ومن أعتق امرأتين مسلمتين كانتا فكاكه من النار، يجزئ (بكل عظمين) (٤) (منها) (٥) عظم منه" (٦).حضرت شرحبیل بن السمط فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب بن مرہ سے عرض کیا : اے کعب ! ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں، آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کرے تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، اس کے ہر جوڑ کی طرف سے (ہڈی) اس آزاد ہونے والے کا ہر جوڑ اور جو دو مسلمان باندیوں کو آزاد کرے تو وہ دونوں اس کے لیے آگ سے بچاؤ اور ڈھال ہیں، ان دونوں کے جوڑ اس کے ایک جوڑ کی طرف سے کافی ہوجائیں گے۔