مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يحلف على الطعام باب: کوئی شخص کھانے پر قسم کھا لے
١٣٠٤٤ - حدثنا جرير (عن) (١) عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد قال: كان لرجل من الأنصار ضيف، فأبطأ عن أهله، فقال: (عشيتم) (٢) (٣)؟ قالوا: لا. قال: (لا) (٤) واللَّه لا أطعم الليلة [من عشائكم، فقالت (امرأته) (٥): إذًا واللَّه لا أطعمه، قال: فقال الضيف: و (أنا) (٦) واللَّه لا أطعمه أيضًا] (٧)، قال: فقال: يبيت ضيفي بغير طعام، قربوا طعامكم، فأكلوا معه فلما أصبح غدا إلى رسول اللَّه ﷺ فأخبره بذلك، فقال: "أطعت اللَّه وعصيت الشيطان" (٨).حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک شخص کے مہمان تھے اس کے گھر والوں نے دیر کردی، انصاری نے پوچھا تم نے میرے مہمان کو رات کا کھانا کھلایا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں، انصاری نے کہا تب میں بھی اللہ کی قسم رات کو تمہارا کھانا نہیں کھاؤں گا، اس کی بیوی نے کہا تب میں بھی نہیں کھاؤں گی، مہمان نے کہا اللہ کی قسم میں بھی نہیں کھاؤں گا، انصاری نے کہا میرا مہمان بغیر کھانے کے رات گزارے ! اپنا کھانا لاؤ پھر اس نے ان کے ساتھ کھایا، پھر صبح جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سارے واقعہ کی قبر دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو نے اللہ کی اطاعت کی اور شیطان کی نافرمانی کی۔