مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من مات وعليه نذر باب: کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس پر نذر ہو
حدیث نمبر: 13012
١٣٠١٢ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس أن سعد بن عبادة استفتى النبي ﷺ في نذر كان على أمه توفيت قبل أن تقضيه، فقال: "اقضه عنها" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن عبادہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ان کی والدہ پر نذر تھی جو وہ پوری کرنے سے پہلے ہی فوت ہوگئیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو اس کی طرف سے پورا کرلے۔