مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13009
باب: کسی شخص سے قسم اٹھوائی جائے اور وہ اس میں کسی چیز کی نیت کر لے
في الرجل يستحلف فينوي بالشيء
حدیث نمبر: 13009
١٣٠٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا كان مظلومًا فله أن (يوري) (١) (بيمينه) (٢) (فإن) (٣) كان ظالما فليس له أن (يوري) (٤).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر وہ مظلوم ہو تو اسے اپنی قسم میں توریہ کرنے کی اجازت ہے، اور اگر وہ ظالم ہو تو اسے توریہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ز]: (يورك)، وفي [ص]: (ركب).
(٢) في [ن]: (بيمين).
(٣) في [جـ، ز]: (وإن).
(٤) في [أ، جـ، ز]: (يورك)، وفي [ص]: (ركب).