مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
يقول: علي الهدي باب: کوئی شخص کہے کہ میرے اوپر ھدی بھیجنا ہے
حدیث نمبر: 12995
١٢٩٩٥ - حدثنا وكيع عن سلام بن مسكين أنه سأل جابر بن زيد والحسن عن امرأة جعلت عليها هديا، فقال جابر بن زيد: إن كانت موسرة فبقرة، وإن كانت معسرة فشاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلام بن مسکین سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن زید اور حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے قسم اٹھائی ہے کہ میرے ذمہ ھدی بھیجنا ہے ؟ حضرت جابر بن زید نے فرمایا : اگر وہ مالدار ہے تو گائے بھیجے اور اگر وہ غریب ہے تو بکری بھیجے، اور حسن نے فرمایا : قسم کا کفارہ ہے، تین دن کے روزے رکھے۔