مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في بول الصبي الصغير يصيب الثوب باب: چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
حدیث نمبر: 1297
١٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن أم قيس ابنة محصن قالت: دخلت بابن (لي) (١) على رسول اللَّه ﷺ، لم يأكل الطعام، فبال عليه، فدعا بماء، فرشه (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام قیس بنت محصن فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے ایک بچے کو لے کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ وہ بچہ ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں پر پیشاب کردیا۔ آپ نے پانی منگوا کر پیشاب والی جگہ چھڑک دیا۔
حواشی
(١) في [د]: (له).
(٢) في [د، ك] زيادة: (عليه).