مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من رخص في عتق ولد الزنى باب: بعض حضرات نے ولد الزنی آزاد کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 12956
١٢٩٥٦ - (حدثنا وكيع) (١) عن هشام عن أبيه عن عائشة أنها سئلت عن ولد الزنى، فقالت: ليس عليه من خطيئة أبويه شيء، ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ [الأنعام: ١٦٤] (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ولد الزنی کو آزاد کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا اس کے والدین کا گناہ اس پر نہیں ہے پھر یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی }۔
حواشی
(١) سقط من: [ف، ن].