مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يقول: هو ينحر ابنه باب: کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا
حدیث نمبر: 12933
١٢٩٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن ابن عباس في الرجل يقول: هو ينحر ابنه، قال: يهدي ديته، أو كبشًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، فرمایا وہ اس کی دیت ادا کرے یا دنبہ ذبح کرے۔