مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12904

باب: کوئی شخص نذر مانے کہ اس پر ایک مہینے کے روزے ہیں

في رجل جعل عليه صوم شهر

حدیث نمبر: 12904
١٢٩٠٤ - حدثنا (ابن نمير) (١) عن حجاج عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نذر مانے کہ مجھ پر ایک مہینے کے روزے ہیں اور مہینوں میں سے کوئی مہینہ متعین نہ کرے تو اگر وہ چاہے تو لگاتار رکھے اور اگر چاہے تو جدا جدا دنوں میں رکھ لے۔

حواشی
(١) سقط من: [ف، ن].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12904
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 12636»