مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
البول يصيب الثوب فلا يدرى أين هو؟ باب: اگر پیشاب کپڑے پر لگ جائے اور یہ معلوم نہ ہو کہ کہاں لگا ہے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1287
١٢٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم: في رجل أصاب ثوبه بول فخفي ⦗٢٥٥⦘ عليه قال: (ينضحه) قال شعبة: وأخبرني عبد الخالق عن حماد أنه قال: ينضحه وسألت ابن شبرمة فقال: يتحرى ذاك المكان ويغسله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ایسے کپڑے کے بارے میں جس پر پیشاب لگ جائے لیکن اس کی جگہ کا علم نہ ہو فرماتے ہیں کہ اس پر پانی چھڑک لے۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس پر پانی چھڑک لے اور حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ اس جگہ کو ڈھونڈ کر دھوئے۔