مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
يجامع في اعتكافه ما عليه في ذلك؟ باب: حالت اعتکاف میں کوئی شخص بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 12860
١٢٨٦٠ - حدثنا ابن مسهر عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي في امرأة نذرت أن تعتكف خمسين يومًا فاعتكفت أربعين يومًا ثم جاء زوجها فأرسل إليها (١)، فأتته قال: (تتم) (٢) ما بقي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ وہ پچاس دن اعتکاف بیٹھے گی، پھر وہ چالیس اعتکاف بیٹھی تھی کہ اس کا شوہر آگیا اور اس کی طرف پیغام بھیجا تو وہ اس کے پاس آگئی، آپ نے فرمایا جو دن باقی رہ گئے ہیں ان کو مکمل کرے گی۔
حواشی
(١) في [جـ]: زيادة (رأسه).
(٢) في [ص]: (يتم).