حدیث نمبر: 12851
١٢٨٥١ - حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن موسى بن (أبي معبد) (١) أنه كان على امرأة من أهله (اعتكاف) (٢) شهرًا في المسجد، (فاعتكفت) (٣) تسعة وعشرين يومًا، ثم حاضت فرجعت إلى أهلها ثم طهرت فوقع عليها زوجها قال: ⦗٣٤٢⦘ (وجئت) (٤) سالمًا والقاسم فقالا (لي) (٥): اذهب إلى سعيد بن المسيب ثم ائتنا، قال: فذهبت إلى سعيد فسألته، فقال: (جاءا) (٦) حدًا من حدود اللَّه، (وأخطأ) (٧) السنة، وعليها أن تستأنف.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت موسیٰ بن معبد فرماتے ہیں کہ ان کے اھل میں سے ایک عورت مہینے کے لیے مسجد میں اعتکاف بیٹھی، وہ انتیس دن بیٹھی تھی کہ اس کو حیض آگیا تو وہ اپنے گھر واپس آگئی پھر وہ پاک ہوئی تو اس کے شوہر نے اس سے شرعی ملاقات کرلی، حضرت موسیٰ کہتے ہیں کہ میں حضرت سالم اور حضرت قاسم کے پاس آیا، آپ دونوں نے مجھ سے فرمایا : پہلے حضرت سعید بن المسیب کے پاس جا پھر ہمارے پاس آنا، میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا : دونوں نے حدود اللہ میں خیانت کی ہے اور سنت کے خلاف کیا ہے، عورت پر لازم ہے کہ وہ پھر دوبارہ اعتکاف بیٹھے (شروع سے) حضرت موسیٰ فرماتے ہیں کہ میں پھر حضرت سالم اور حضرت قاسم کے پاس گیا آپ کو بتایا جو انہوں نے کہا تھا، دونوں حضرات نے فرمایا یہی ہماری بھی رائے ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز]: (بن أبي معبد) وفي حاشية [ب]: (أبي العقبة)، وفي [ن]: (أبي عقبة)، وانظر: التاريخ الكبير ٧/ ٢٩٤، والجرح والتعديل ٨/ ١٦٤.
(٢) في [أ، جـ، ز]: (إعتكاف).
(٣) في [أ، ب، ص، ن]: (فاعتكف).
(٤) في [أ، ب، جـ، ز]: (فجيت)، و [ص]: (فجئت).
(٥) في [جـ، ز]: زيادة (لي)، وكذلك [ص].
(٦) في [أ، ز]: (جانا)، وفي [ن]: (جاء).
(٧) في [أ، ب، ز]: (أخطب)، وفي [ص]: (أخطاء).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12851
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12851، ترقيم محمد عوامة 12585)