مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يجعل عليه النذر إلى الموضع (ينحر) فيه أو يصلي أو يمشي إليه باب: کوئی شخص نذر مانے کہ کسی خاص جگہ قربانی کرنے کی یا نماز پڑھنے یا اس کی طرف پیدل چل کر آنے کی
حدیث نمبر: 12846
١٢٨٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك بن أبي سليمان قال: سئل عطاء عن رجل جعل عليه أن يصلي في مسجد إيلياء كذا وكذا ركعة قال: ليصل عدد ذلك في المسجد الحرام، فإنه يجزئ (عنه) (١)، والصلاة في المسجد الحرام أفضل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ بیت المقدس میں جا کر اتنی اتنی رکعتیں ادا کرے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اتنی رکعتیں مسجد حرام میں ادا کرے یہ اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا، مسجد حرام میں نماز ادا کرنا سب سے افضل ہے۔
حواشی
(١) في [ن]: (يمينه).