مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في رجل نذر وهو مشرك ثم أسلم، ما قالوا فيه؟ باب: کوئی مشرک نذر مانے اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 12827
١٢٨٢٧ - حدثنا حفص عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر (عن عمر) (١) ﵁ (٢) قال: نذرت نذرًا في الجاهلية ثم أسلمت فسألت النبي ﷺ فأمرني أن أوفي (بنذري) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک نذر مانی تھی پھر میں مسلمان ہوگیا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی نذر پوری کروں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) سقط من: [أ، ز، ص].
(٣) في [أ، ص، ن]: (نذري).