مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12828
باب: کوئی مشرک نذر مانے اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
في رجل نذر وهو مشرك ثم أسلم، ما قالوا فيه؟
حدیث نمبر: 12828
١٢٨٢٨ - حدثنا جرير عن ليث عن طاوس أقال: كل يمين حلف بها هي للَّه (برة) (١) يوفي بها في الإسلام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہر وہ قسم جس کے ساتھ حلف اٹھایا گیا ہو اور وہ اللہ کے لیے نیکی ہو، تو اس کو اسلام میں بھی پورا کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].