مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل والمرأة يحلفان بالمشي ولا يستطيعان باب: مرد اور عورت پیدل چلنے کی قسم اٹھا لے لیکن اس کی طاقت نہ رکھیں
حدیث نمبر: 12821
١٢٨٢١ - (حدثنا) (١) عبيدة بن حميد عن منصور عن إبراهيم في (رجل) (٢) يكون عليه مشي إلى البيت، فمشى ثم يعيى (قال: يركب) (٣)، فإذا كان قابل ركب ما مشى ومشى ما ركب.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے سوال کیا کہ اس نے قسم اٹھائی ہے کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گا پھر جب وہ تھک گیا تو سوار ہوگیا، آپ نے فرمایا : جب آئندہ سال آئے تو جتنا وہ سوار ہوا تھا وہ پیدل چلے اور جو پیدل چلا تھا وہ سوار ہو کر جائے۔
حواشی
(١) زيادة من [ص].
(٢) في [ز، ص]: (الرجل).
(٣) تكرر في [أ].