مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يحلف ليضربن غلامه ما يجزئه من ذلك؟ باب: کوئی شخص قسم اٹھا لے کہ وہ اپنے غلام کو ضرور مارے گا، تو کتنا مارنا کافی ہو جائے گا؟
حدیث نمبر: 12794
١٢٧٩٤ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قيس بن سعد عن عطاء عن ابن عباس في رجل نذر أن يضرب غلامه ثلاثين سوطًا أو أكثر، قال: يجمعها فيضربه ضربة واحدة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے غلام کو تیس یا اس سے زیادہ کوڑے ماروں گا، آپ نے فرمایا سب کوڑوں کو اکھٹا جمع کرے اور اس کے ساتھ ایک ہی مرتبہ مار دے۔