مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
يقع على المرأة (وهي) حائض؛ ما عليه؟ باب: کوئی شخص حالت حیض میں عورت سے ہمبستری کرے تو؟
حدیث نمبر: 12766
١٢٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن خصيف عن مقسم عن ابن عباس يرفعه قال: أتاه رجل فقال: إني وقعت على امرأتي وهي حائض، (قال) (١): تصدق بنصف دينار (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں نے حالت حیض میں عورت سے ہمبستری کرلی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نصف دینار صدقہ کر دے۔
حواشی
(١) في [ص]: (فقال).