مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الصيام ثلاثة أيام في كفارة اليمين يفرق بينها أم لا؟ باب: قسم کے کفارے کے تین روزے لگا تار رکھیں جائیں گے یا ان کے درمیان وقفہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 12764
١٢٧٦٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان يقول في صوم كفارة اليمين: يصومه متتابعات فإن أفطر من عذر قضى يومًا مكان يوم.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ کے روزوں کو لگاتار رکھے گا، اگر کسی دن عذر کی وجہ سے افطار کرلیا تو اس کے بدلے دوسرے دن قضا کرلے۔