مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يردد الأيمان في الشيء الواحد باب: کوئی شخص ایک ہی چیز پر بار بار قسم دہرائے
حدیث نمبر: 12735
١٢٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: كان ابن عمر إذا حلف أطعم مدًا (وإن وكدّ) (١) أعتق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حلف اٹھاتے تو ایک مد کھلا دیتے اور اگر اس کو پختہ کرتے تو غلام آزاد کرتے، ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے پوچھا تاکید اور پختہ کرنا کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا، ایک ہی چیز پر باربار قسم اٹھانا۔
حواشی
(١) في [ن]: (أوكد)، وفي [أ]: (إذا أوكد).