مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: أقسم، أو أقسم بالله، ولله علي نذر سواء باب: کوئی شخص کہے مجھے قسم دی گئی ہے، میں قسم اٹھاتا ہوں اللہ کے نام کی یا مجھ پر نذر ہے تو یہ سب کلمات برابر ہیں
حدیث نمبر: 12734
١٢٧٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مالك بن مغول قال: سألت عطاء عن رجل قال: للَّه عليّ يمين، قال: يكفرها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا ایک شخص یوں کہتا ہے مجھ پر اللہ کے لیے یمین ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کا کفارہ دے گا۔