مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: القسم يمين يكفر باب: قسم یمین ہے اس پر کفارہ ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12718
١٢٧١٨ - حدثنا حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال: كان لا يرى عليه كفارة إذا أقسم على غيره فأحنثه قال] (١): إلا أن يقسم هو، فإذا أقسم هو فحنث فعليه الكفارة.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص غیر پر قسم اٹھوائے اور پھر اس نے اس حالف کو حانث کردیا تو اس پر کفارہ نہیں، مگر یہ کہ وہ خود قسم اٹھائے، پھر جب وہ قسم اٹھائے اور حانث ہوجائے تو اس پر کفارہ ہے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ن].