مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12622
باب: ولد الزنی غلام ادا کرنا کافی ہو جائے گا کہ نہیں؟
في ولد الزني يجزئ في الرقبة أم لا؟
حدیث نمبر: 12622
١٢٦٢٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود قال: توفي رجل من أهلي فأوصى بنسمة، فوجدت نسمة قد تزوج أبوه أمه بغير إذن مولاه، فسألت عطاء فقال: أكره ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ میرے اھل میں سے ایک شخص فوت ہوا اور اس نے ایک غلام آزاد کرنے کی وصیت کی تھی، میں نے ایک غلام پایا جس کے باپ نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس کی ماں سے نکاح کیا تھا، میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا میں تو اس کو ناپسند کرتا ہوں۔