مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الذي يصلي وفي ثوبه خرء الطير باب: پرندے کی بیٹ کپڑوں پر لگ جائے تو ان میں نماز کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1262
١٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عاصم عن أبي عثمان قال: كنا جلوسًا مع عبد اللَّه إذ وقع عليه خرء عصفور فقال له هكذا بيده؛ نفضه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے پاس بیٹھے تھے کہ ان پر چڑیا کی بیٹ گرگئی اور انہوں نے اسے ہٹا دیا۔