مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الأعرج والمجنون والأعور يجزي في الرقبة باب: لنگڑا، مجنون اور کانا غلام آزاد کرنا کافی ہو جائے گا؟
حدیث نمبر: 12618
١٢٦١٨ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قلت لعطاء أيجوز في قتل النفس (٢) رقبة مؤمنة غير سوية وهو ينتفع بها، أعرج أو أشل؟ فأبى واستحب السوية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا، کیا قتل نفس میں مؤمن غلام کو آزاد کرنا جو کہ تندرست نہ ہو کافی ہوجائے گا اور وہ اس سے نفع حاصل کر رہا ہے، وہ غلام لنگڑا ہے یا اس کا عضو شل ہے ؟ آپ نے اس کا انکار کیا اور تندرست غلام کو پسند کیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (بكير).
(٢) في [ف]: زيادة (خطأ).