مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12583

باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ نصف صاع ہے

في كفارة اليمين من قال: نصف صاع

حدیث نمبر: 12583
١٢٥٨٣ - حدثنا ابن أدريس عن ليث عن طلحة عن يسار بن نمير قال: قال [(لي) (١) (عمر) (٢)] (٣): إني من أمراء المسلمين فإذا رأيتني قد حلفت على يمين لم أمضها فأطعم عني عشرة مساكين، لكل مسكين نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو صاع من تمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا : میں مسلمانوں کا حاکم بنتا ہوں پس جب تم مجھے دیکھو کہ میں نے کوئی قسم کھائی ہے جسے پورا نہ کروں تو میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو ، ہر مسکین کے لئے نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور ہو۔

حواشی
(١) سقط من: [ن، ف].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12583
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ ليث ضعيف.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 12333»