مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل يجعل عليه نذرا أن يصوم يوما فيأتي ذلك اليوم على فطر أو أضحى باب: ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12570
١٢٥٧٠ - حدثنا كثير بن هشام عن سليمان بن أبي داود قال: سئل (عطاء) (١) بن أبي رباح عن رجل جعل (عليه) (٢) صيام شهرين متتابعين فيدركه أضحى أو فطر فقال: يفطر ثم يبني على صيامه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن ابی داو ‘ د فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بن ابی رباح سے پوچھا گیا کہ ایک شخص لگا تار ساٹھ روزے رکھ رہا ہو اور درمیان میں عید الفطر یا عید الاضحی آجائے تو ؟ آپ نے فرمایا اس دن روزہ نہ رکھے پھر اپنے روزے پر بناء کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب]: (له).